9 دسمبر 2011 - 20:30

کولکتہ کے ايک ہسپتال ميں آتش سوزي کے نتيجے ميں ہونے والي ہلاکتوں کے بعد پوليس نے چھے ڈاکٹروں کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: مغربي بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے اس ہاسپٹل ميں جمعے کے روز ہونے والي آتش سوزي ميں نواسي افراد ہلاک ہوگئے تھے-

پوليس نے ہاسپٹل کے چھے ڈاکٹروں کو ان افراد کے قتل کے جرم ميں گرفتار کرليا ہے جبکہ مذکورہ ہاسپٹل کا لائسنس بھي منسوخ کرديا گيا ہے-

خبروں ميں کہا گيا ہے کہ آتش سوزي کے بعد اسپتال کا عملہ مريضوں کو انکے حال پر چھوڑ کر ہاسپٹل سے باہر نکل گيا تھا اور انہوں نے مريضوں کو بچانے کے لئے کچھ نہيں کيا- کہا جارہا ہے کہ جمعے کي صبح ہاسپٹل کي بيسمنٹ ميں لگنے والي آگ نے اسکي بالائي منزلوں کو بھي اپني لپيٹ ميں لے ليا اور بہت سے مريض دم گھٹنے اور يا آگ ميں جھلس کر ہلاک ہوگئے-...........

/169